0

سندھ کابینہ کا بلدیاتی قانون پر اپوزیشن جماعتوں سے معاہدوں پر عملدرآمد کا فیصلہ


کراچی: سندھ کابینہ نے بلدیاتی قانون پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات میں طے ہونے والے نکات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے بلدیاتی قانون پر اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والے مذاکرات پرکابینہ کو بریفنگ دی۔کابینہ نے اتفاق رائے سے طے ہونے والے نکات پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا اورنکات کو نافذ کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی قانون کا جائزہ لے کر وزیراعلی سندھ کو سمری بھیجے گی۔وزیراعلی ہاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے جن نکات پراتفاق رائے ہوا ہے اس کولاگو کریں گے۔ کمیٹی نوٹیفائی ہوگی اوراس کے ٹی او آرز بھی نوٹیفائی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں