0

نواز شریف بدنصیب انسان ہیں جوجعلی رپورٹس کی بنیاد پر باہر رہنا چاہتے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف بدنصیب انسان ہیں جو اپنی جعلی رپورٹیں بنا رہے ہیں اور باہر رہنا چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رپورٹ ڈسکس ہورہی ہے، نواز شریف بدنصیب انسان ہے جو اپنی جعلی رپورٹیں بنا رہے ہیں، اور ا نہی جعلی رپورٹس کی بنیاد پر باہر رہنا چاہتے ہیں، وہ لوگوں کو بیماری سے دھوکا دینا چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے، یہ کہتے ہیں کہ ان کا علاج کورونا کی وجہ سے نہیں ہوا، لیکن احتجاج کے لئے لوگوں کو باہر بلا رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بڑے شوق سے اپنا شوق پورا کرے، اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ان کے پلگوں میں کچرا پھنسا ہے، اور ان کے رنگ پسٹل بیٹھے ہوئے ہیں،عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اسے تھکی ہوئی اپوزیشن ہے، مولانا فضل الرحمان کو مارچ کا زیادہ شوق ہے، مولانا تو عمران خان کو اشرف غنی سے ملاتے ہیں اور طالبان خان بھی کہلایا، جب کہ عمران خان نے افغانستان کے لیے اہم کردار ادا کیا عمران خان وہ واحد آدمی ہے جو افغانستان میں ہونے والے معاملات پر آواز اٹھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں