0

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر


دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابراعظم بدستور پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔اس وقت پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 805 ہے جب کہ دوسرے نمبرپر موجود محمد رضوان کے 798 پوائنٹس ہیں۔عالمی درجہ بندی میں تنزلی کے شکار بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی ٹاپ ٹین میں سب سے آخری نمبرپر پہنچ گئے ہیں، بولرز کی درجہ بندی میں شاداب خان کی پوزیشن 9 ویں ہے، ان کے ساتھ 11ویں نمبرپر شاہین شاہ آفریدی ہیں، حارث رف کی 24ویں پوزیشن ہے۔بولرز کی درجہ بندی میں سری لنکن اسپنر ہرسانگا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کررکھاہے، آل رانڈرکیٹگری میں افغانستان کے محمد نبی فہرست میں ٹاپ پر ہیں،شکیب الحسن کی دوسری اور معین علی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹوئنٹی آل راونڈرز کی فہرست میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں