0

ایپل نے کم قیمت فائیو جی فون پر کام شروع کردیا


کیلی فورنیا: موبائل کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو کم قیمت فائیو جی آئی فون کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔اقتصادی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی رواں سال مارچ کی 8 تاریخ کو کم قیمت فائیو جی فون اور آئی پیڈ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے کم قیمت فائیو جی فون کا منصوبہ کچھ اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ ایس ای ماڈل کے پرانے سسٹم بھی جدید ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔مزید پڑھیں: فیس ماسک کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنا ممکناس حوالے سے مارچ کی 8 تاریخ کو اپ ڈیٹ جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ایس ای ماڈل کے فون فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکیں گے جبکہ اس کے بعد موبائل کا کیمرہ بہتر اور رفتار بھی تیز ہوجائے گی۔فائیو جی فون کے حوالے سے ساری اطلاعات ذرائع سے سامنے آئی البتہ ایپل کمپنی نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں