0

ترک صدر اور اہلیہ کورونا کا شکار


انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ امینہ اردگان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردگان اور ترک خاتون اول میں کووڈ19 کی قسم اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ صدر نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی۔اردگان نے کہا کہ اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں تاہم گھر سے ہی ملکی باگ دوڑ اور ذمے داریاں سنبھالیں گے، عوام سے دعاں کی درخواست ہے۔ترک صدر اور ان کی اہلیہ میں کورونا کی تصدیق ہونے پر حکومتی اعلی عہدیداران سمیت حکمراں جماعت کے اراکین نے نیک تمناں کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں