0

زرداری اور شہباز محض عمران خان سے دشمنی کی بنیاد پر اکٹھے ہوئے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مرکزی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مابین ہونے والی ملاقات پر کہا کہ ہے وزیر اعظم عمران خان سے دشمنی کی بنیاد پر اکٹھے ہوئے ہیں، یہ بڑی دلچسپ صورتحال ہے کہ شہباز شریف کے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکلوانے والے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو اب ان کے گھر چلے گئے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری وزیرا عظم عمران خان کے ہمراہ بیجنگ سرمائی اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں، ان کا بیان لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جب عزت نفس نہ ہوتو وہ ہوتا ہے جو ہم نے لاہور میں دیکھا، پی ڈی ایم پہلے ہی ڈھیلی ڈھالی موومنٹ ہے اور ہر دوسرے روز اپنا رخ بدل لیتی ہے۔ان کا کہنا تھا لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں کی ملاقاتیں ہمارے مقف کی تائید ہے کہ یہ لوگ کبھی بھی ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں ہوئے اور صرف عمران خان سے دشمنی کی بنیاد پر اکٹھے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں