0

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی


کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کا تیرہواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز اننگزملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں بلے بازوں نے 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، جس کے بعد شان مسعود 35 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، پھر صہیب مقصود نے کپتان کا ساتھ دیا اور اسکور کو 127 تک پہنچایا تو صہیب مقصود بھی 25 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں