0

نوازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلزپارٹی کی تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی، وزیرداخلہ


راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح اور پیپلزپارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی۔لال حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، اس ملک کا نظام صرف غریب کو سزا دیتا ہے بڑا آدمی شہباز شریف جیسا ہو تو اس کی 16 دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، ملک میں مسائل ضرور ہیں لیکن عمران خان معاملات حل کریں گے، وہ مہنگائی بجلی گیس کے مسائل حل کررہے ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں، ا ن کے ساتھ وزارت کی وجہ سے نہیں ایمانداری کی وجہ سے ہیں، پاکستان میں مہنگائی ملکی دولت لوٹنے والوں کی کرپشن کی وجہ سے ہوئی، آج شہباز شریف اور آصف زرداری ایک ساتھ لنچ کررہے ہیں، نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح اور پیپلزپارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران کی خوش قسمتی ہے اسے نالائق سیاسی سوچ سے آری اہوزیشن ملی، یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں یا ایک ایک کر کے ڈی چوک یا ای چوک آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دیں گے، آپ کے سیاست کے خاتمے کے دن ہیں، انہیں مکمل ناکامی ملے گی اور عمران سرخرو ہوگا، اس حکومت کا وزیر داخلہ ختم نبوت کا سپاہی ہے، میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ لے کر ملک سے بھاگنے والا نہیں، میں اڈیالہ جیل میں جانے کو اور پھانسی چڑھنے کو ترجیح دوں گا لیکن ملک سے فرار نہیں ہوں گا، جس نے مجھ سے زیادہ جیل کاٹی مجھے بتائے، 4 ماہ سے ایک ہی نعرہ ہے ، وہ آرہاہے وہ جارہا ہے، جس نے آنا ہے آئے ورنہ دفع ہوجائے اور نہیں آتا تو نہ آئے، جیل کاٹنا مشکل اب نہیں رہا، اب تو ووہاں بھی وسائل ہیں، اب جیل میں اے سی موبائل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں