0

پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں 72 گھنٹوں میں کلئیرنس آپریشنز مکمل کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے آپریشنز کے دوران 20 دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلئے، دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پرحملے کئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھرہور جوابی کارروائی کے دوران دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے، نوشکی میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں