0

الیکشن کمیشن اپنی حدود سے تجاوز کر رہا ہے، سپریم کورٹ


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی ایکٹ کے آرٹیکل 9 کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنی حدود سے تجاوز کر رہا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر تے ہوئے خیبرپختونخوا کی تحصیل لکی مروت کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے کیسز کی سماعت کے رولز نہ بنانے پر الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو نیم عدالتی اختیارات ملے کئی دہائیاں گزر چکیں، کئی سال بعد بھی رولز نہ بننا الیکشن کمیشن کی واضح ناکامی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں