0

سمندری جانور سے جان بچانے والی ادویہ بنائی جاسکتی ہیں


پرتھ: اس سمندری جانور کی لمبائی 8 سے 10 سینٹی میٹر لمبی ہوسکتی ہے لیکن اس میں کئی اقسام کے زہرپائے جاتیہیں جو کئی بیماریوں کے لیے شفا ثابت ہوسکتے ہیں۔کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر لورین ایش وڈ اور ان کے ساتھیوں نے کئی اقسام کے سی اینیمن کا مطالعہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک مشہور سی اینیمن میں 84 طرح کے زہرپائے جاتے ہیں۔ ماہرین نے دیکھا ہے کہ جانور کی آنتوں، اس کے ابھار اور جسم کے دیگر حصوں میں طرح طرح کے زہر موجود ہیں۔ڈاکٹر لورین کے مطابق اس کے ہر زہر کا کام بھی الگ ہے۔ کسی زہر سے یہ شکار کو بے بس کرتا ہے، دوسرے زہر سے یہ اپنا دفاع کرتا ہے اور تیسرے زہر سے نظامِ ہاضمہ کا کام لیتا ہے۔ مختلف اقسام کے خلیات سے یہ زہر خارج ہوتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں نے ان زہروں کے معالجاتی پہلوں پر غور شروع کیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں