0

شہباز شریف حکومت کیخلاف متحرک، ان ہاس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں


لاہور: شہباز شریف حکومت کیخلاف متحرک ہوگئے اور ان ہاس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔کبھی لانگ مارچ کا پلان، کبھی عدم اعتماد تو کبھی ان ہاس تبدیلی کا شور۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے پھر ان ہاس تبدیلی کو فوکس کر لیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف حکومت کے خلاف مزید متحرک ہو گئے۔ ان ہاس تبدیلی میں کامیابی کے لیے شہباز شریف نے سیاسی رہنماں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن قائدین کے علاوہ حکومتی اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔ شہباز شریف نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کو ملاقاتوں کا شیڈول بنانے کی ہدایت کر دی۔شہباز شریف لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ حکومتی اتحادی باپ، ق لیگ اور جیڈی ایکے قائدین سے ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں