0

متحدہ اور مسلم لیگ ق کا دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق


لاہور: حکومت کی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ ق نے اپوزیشن کا ایجںڈا واضح ہونے تک دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ایم کیو ایم نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تھی جب کہ آج ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کے لیے آئے تھے، سندھ میں بلدیاتی قانون بنایا گیا جس پر اپوزیشن اور حکومتی اتحادی متفق تھے کہ یہ نامناسب ہے، اس پر آل پارٹیز کانفرنس رکھی جس میں مختلف پارٹیوں نے یکجہتی کا اظہار کیا، چیف منسٹر کے دفتر کے باہر احتجاج پر تشدد ہوا جس میں ایک کارکن جان بحق ہوا، وفاق میں ہم دونوں جماعتیں ساتھ ہیں جب ہمیں کوئی شکوے ہوتے ہیں تو مل کر ساتھ چلتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں