0

مسلم لیگ (ن) نے حکومت گرانے کے لیے ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی


لاہور: ایم کیو ایم کی قیادت نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے متحدہ کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے جب کہ ایم کیو ایم نے اپوزیشن کا ایجنڈا واضح ہونے تک مہلت مانگ لی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر عامر خان اور سابق مئیر کراچی وسیم اختر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹان پہنچے جہاں شہباز شریف نے وفد کا استقبال کیا اور ملاقات کی۔ اس دوران ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، ملک احمد خان، خواجہ سعد رفیق، شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل بھی شریک تھے۔دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بات ہوئی۔ ن لیگ نے متحدہ سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی درخواست کی تاہم ایم کیو ایم نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا واضح ہونے تک کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں، معاملہ واضح ہوجائے توبہتر فیصلہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں