0

وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ نوشکی؛ فوجی جوانوں کی جرات و بہادری کو سراہا


راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات و بہادری کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے جوانوں سے ملاقات کی، جس میں شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جبکہ جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حالیہ حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کرنے پر آپ (سیکیورٹی فورسز) کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاک افواج کی قومی سطح پر حمایت کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں