0

پاکستان میں روز مرہ اشیا کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں، وزیر خزانہ کو بریفنگ


اسلام آباد: نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو بریفنگ دی ہے کہ پاکستان میں روز مرہ اشیا کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی)کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزارت خزانہ کے اقتصادی مشیرنے شرکا کو مہنگائی کی ہفتہ وار صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گزشتہ ہفتے 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ 6 کی قیمتوں میں کمی سے ایس پی آئی میں 0.17 فیصد کمی ہوئی جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں آلو 0.05 فیصد، پیاز 0.03 فیصد، اور انڈوں کی قیمت میں 0.04فیصد ہیں۔اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ گندم کی قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اوربتایا گیا کہ کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں