0

چمپانزی کیڑوں کے مرہم سے دوسروں کے زخم مندمل کرتے ہیں


گبون: چمپانزی غیرمعمولی طور پر ذہین ہوتے ہیں لیکن اب ان کے متعلق ایک غیرمعمولی پہلو سامنے آیا ہے۔ اس میں ایک چمپانزی کو دوسرے چمپانزی کے زخم کا علاج کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔2019 میں گبون میں واقع لونگو نیشنل پارک میں ایک پی ایچ ڈی طالبعلم نے دیکھا کہ ایک ماں چمپانزی نے اپنے بچے کے کھلے زخم پر ایک کیڑا پیس کر بطور مرہم لگایا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کا رحجان چمپانزیوں میں اس سے قبل نہیں دیکھا گیا تھا۔پارک میں سوزی نامی مادہ چمپانزی نے اپنے بچے سیا کے پیر پر ایک کھلا زخم دیکھا۔ اس کے بعد اس نے کچھ دور جاکر مٹھی میں کوئی شے دبائی اور اسے منہ میں رکھ کر پیسا اور اس کے بعد زخم پر مل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں