0

این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک کے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالیں۔این سی او سی نے کورونا پابندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالی گئیں۔ان شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔ آٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے۔کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ سینما،مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں