0

راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار


اسلام آباد: راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں واقع پارک میں بیٹھی 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ بیٹی پھوپھا کے گھر جانے کے لیے گھر سے نکلی تو مکھا سنگھ اسٹیٹ کے پارک کے قریب اسے چکر آئے جس پر وہ کچھ دیر آرام کے لیے وہیں بیٹھ گئی تھی اسی دوران نامعلوم افراد پارک میں آئے اور بیٹی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔خاتون کے مطابق انہوں نے بیٹی کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملی جس کے بعد اگلی شام وہ بے ہوشی کی حالت میں پارک میں پڑی ہوئی پائی گئی، جس نے ہوش میں آنے پر ارسلان اور احمد نامی ملزمان کے نام لیے اور بتایا کہ دونوں پارک کے قریب ایک کمرے میں لے گئے اور بند کردیا تھا جہاں دونوں وقفے وقفے سیآتے اور جسمانی ہوس کا نشانہ بناتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں