0

مکئی کے نینوذرات سے سرطان کے علاج میں پیشرفت


ٹوکیو: اگرچہ بعض اقسام کے نینو ذرات کئی امراض کے علاج میں بہت مثر دیکھے گئے ہیں لیکن اب مکئی کے نینوذرات سے کینسر کے علاج کے متاثر کن نتائج سامنے آئے ہیں۔گزشتہ کئی برس سے بہت ارزاں ہونے کی بنا پر پودوں سے اخذ کردہ نینوذرات پر تحقیق ہورہی ہے جنہیں پلانٹ نینوپارٹیکلز یا این پی کہا جاتا ہے۔ پھر ان میں فطری طور پر امراض کے خلاف سرگرم اجزا بھی موجود ہوسکتیہیں۔ جن میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس اور مائیکروآراین اے کی بہتات ہوتی ہے۔ نظری طور پر یہ بدن میں مخصوص اعضا تک دوا لے جانے کا کام کرسکتے ہیں۔اسی بنا پر ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس (ٹی یو ایس) نے مکئی کو بطور خام مال استعمال کرتے ہوئے ضدِ سرطان بایونینوپارٹیکلز بنائے ہیں۔ ٹی یو ایس کے پروفیسر ماکیا نشی کاوا کہتے ہیں کہ پودوں کے نینوذرات کے طبعی کیمیائی خواص کنٹرول کرکے ہم جسم میں ان کی ادویاتی تاثیر پر قابو پاسکتیہیں۔ اسی لیے عام پائی جانے والی مکئی کا انتخاب کیا گیا۔ یہ دنیا بھر میں ہرجگہ کاشت ہوتی ہے اور جینیاتی تبدیلی سے گزاری جاسکتی ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں