0

وفاقی کابینہ نے پہلی کلاڈ پالیسی اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کا بل منظور کرلیا


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پہلی کلاڈ پالیسی اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کا بل منظور کرلیا جو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ڈیجیٹل دنیا سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پہلی کلاڈ پالیسی اور پرسنل ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق بل تیار کر کے وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا، جسے آج کابینہ نے منظور کرلیا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ اہم ترین بل اور پالیسی کی منظوری پر وزیراعظم اور کابینہ اراکین کے شکر گزار ہیں، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بل کامقصد شہریوں، سرکاری ونجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا کی پرائیویسی یقینی بنانا ہے جبکہ تمام متعلقہ ادارے ڈیٹا، خدمات اورسسٹم کی سائبر سیکیورٹی سیہم آہنگی یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں