0

پراسرار بھوت ذرہ کتنا بھاری ہے… آخرکار معلوم ہوگیا!


برلن: سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے نیوٹرائنو ذرے کی کمیت معلوم کرلی ہے جسے بھوت ذرہ بھی کہا جاتا ہے۔اس سے پہلے تک نیوٹرائنو کی کمیت (مادے کی مقدار) کے بارے میں صرف اندازے ہی لگائے گئے تھے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس ذرے کی کمیت پورے احتیاط اور درستگی سے معلوم کی گئی ہے۔حساس اور محتاط مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ نیوٹرائنو کی کمیت صرف 0.8 الیکٹرون وولٹ (0.8 eV/c^2)، یعنی الیکٹرون کے مقابلے میں پانچ لاکھ گنا سے بھی کم ہے۔بتاتے چلیں کہ اس ذرے کی پیش گوئی آج سے 90 سال پہلے جرمن ماہرِ طبیعیات وولف گینگ پالی اور امریکی سائنسدان اینریکو فرمی نے کی تھی۔یہ اہم دریافت کارلسروہے ٹرائٹیم نیوٹرائنو ایکسپیریمنٹ (KATRIN) کے عنوان سے جرمنی میں جاری ایک عالمی تحقیقی منصوبے کے تحت کی ہوئی ہے جس میں جرمنی، امریکا اور برطانیہ سمیت چھ ممالک شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں