0

پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، اسٹے آرڈرز کے سبب حکومت کے کھربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انتظامی بحران پیدا ہورہا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہا کہ یورپ امریکا تنا کی وجہ سیعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو رہا ہے آخر ہم کتنی دیرتک پٹرول کی قیمتیں روک سکتے ہیں؟ ہمارے پاس بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔حکومت اور اعلی عدلیہ کے مابین فورم قائم کرنے پر زورفواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے حکومت اور اعلی عدلیہ کے مابین اہم ملکی امور پر مشاورت کرنے کے لیے فورم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، اس فورم کی موجودگی میں اہم انتظامی امور میں غیر ضروری التوا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں