0

پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا روٹ پلان جاری کردیا


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی جس کے بعد روٹ پلان جاری کردیا گیا،عوامی مارچ 27 فروری کو کراچی سے روانہ ہوگا اور 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا، عوامی مارچ براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے گا جہاں پہلے دن کا اختتام ہوگا جب کہ دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا۔ دو مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا، اسی طرح تین مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا۔چار مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا، عوامی مارچ اتوار پانچ مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے چھ مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے. لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں