0

اسلام آباد میں عورت مارچ ہوا تو بزور طاقت روکیں گے، جے یو آئی (ف


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر بیہودگی کرنے کی کوشش کی گئی تو بزور طاقت روکیں گے۔اسلام آباد میں یومِ حجاب سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کے دوران جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالمجید ہزاروی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں اگر 8 مارچ کو بیہودگی کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے، خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے۔علاوہ ازیں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں اور بالخصوص حجاب کے دفاع کے لیے قربانیاں پیش کر رہی ہیں، آج بھارت کا چہرہ واشگاہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دہشتگردوں پر میں لعنت بھیجتا ہوں جنہوں نے بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ کیا، میں انسانی حقوق کے دعویداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ تم اندھے ہو کیا تمہاری آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں