0

بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے، پاکستان


اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے۔اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ آج سمجوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہو چکے، اور بھارت اس گھنانے سانحہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا، سانحے کے ذمہ داروں کے اعترافِ جرم کے باوجود ان کی رہائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ بی جے پی کی قیادت میں بھارت کی حکومت دہشتگردوں کی کھلی حامی اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔آج صبح بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا، بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، بھارت کو کہا گیا کہ وہ دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے، اور اس بارے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے، بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف بھی پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں