0

فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں