0

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی، عمران خان


منڈی بہاالدین: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی۔منڈی بہا الدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے کبھی ایک بیماری تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہونے کی باتیں سامنے آئیں، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید نواز شریف آج گئے یا کل، لیکن ایسا نہ ہوا، دراصل ہم نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی۔فضل الرحمان ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے کی بات کرتے ہیںاپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکوں کا گلدستہ ہے اس گلدستے میں شامل ایک شخص کو مولانا نہیں کہوں گا جو ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے کی بات کرتا ہے، فضل الرحمان بارہواں کھلاڑی ہے، تین سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بجائے سولر پر چل رہی ہے۔چوروں میں ایک بڑا میاں ہے تو ایک چھوٹا میاںوزیراعظم نے کہا کہ چوروں میں ایک بڑا میاں ہے تو ایک چھوٹا میاں، چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے وہ بتائے کہ مقصود چپڑاسی کے اکانٹ میں 375 کروڑ روپیہ کیسے آگیا؟ شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کی مشکل پڑگئی، جب بھی یہ کیس سنا گیا تو وہ پکڑے جائیں گے، یہ لوگ صادق اور امین نہیں جب کہ میں نے خود کو صادق اور امین ثابت کیا اور جو کچھ عدالتوں نے مانگا انہیں دیا، آپ کیوں عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے ہیں؟مریم چاہتی ہیں حکومت چلی جائے اور ان کے کرپشن کے کیسز دب جائیںانہوں ںے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز یہ بتادیں کہ چوہدری شوگر مل میں 80 کروڑ روپیہ آپ کے نام پر کہاں سے آیا؟ وہ بھی ڈری ہوئی ہیں اس کیس سے، یہ لوگ تحریک عدم اعتماد اس لیے چاہتے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور ہم پھر سے بچ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں