0

گیس کی کمی کے سبب سی این جی سیکٹر کو بند کیا، حماد اظہر


کراچی: وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کو سی این جی سیکٹر کی اہمیت کا احساس ہے، ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے اس شعبے کو ملک میں گیس کی کمی کے سبب بند کیا گیا جسے جلد کھول دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر غیاث عبداللہ پراچہ کی سربراہی میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری پٹرولیم علی رضا، ڈی جی گیس عبدالرشید جوکھیو، ایڈیشنل سیکرٹری ہارون رفیق، ڈی جی اسٹاف فریدون شیخ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت سی این جی سیکٹر کے مسائل سے آگاہ ہے اور اس کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں