0

تمام ادارے غیرجانبدار رہیں تو کٹھ پتلی وزیراعظم گھر چلا جائے گا، بلاول بھٹو


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام ادارے نیوٹرل رہیں گے تو کٹھ پتلی وزیراعظم گھر چلا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا، معیشت کو تباہ کردیا گیا ،پاکستان کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں،مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ور دھوکا نکلا، عوام کا سلیکٹڈ وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نالائق اور سلیکٹڈ حکمران ہے، سینیٹر تاج حیدر نے ایک رپورٹ تیار کی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح انتخابات 2018 میں دھاندلی کی گئی، حکومت اور نظام غیر جمہوری ہے، ہم اس نظام سے چھٹکارے کے لئے جمہوری راستہ اپنائیں گے، احتجاج اورعدم اعتماد جمہوری ہتھیاروں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، عدم اعتماد لا کر چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف اتنخابات کرائے جائیں، عمران خان کو ہٹانے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا شفاف انتخابات اس کی ذمہ داری ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں