0

عوام کی بہتری کے لیے وزیراعظم ہفتے کے تمام دن کام کرتے ہیں، اسد عمر


ترنول: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ہفتے کے تمام دن کام کرتا ہے۔ترنول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان 18 اگست 2023 تک وزیراعظم ہیں اور تاریخ میں پہلی بار اگلے وزیراعظم بھی وہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنی چوری بچانے مارچ کرنے آ رہے ہیں جبکہ عوام ان کے لئے نکلنے کیلئے تیار نہیں ہیں، نواز، زرداری یا ان کی اولادیں علاج کرانے باہر جاتے ہیں، پی ڈی ایم بھی ایک بیماری ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کو ڈالروں کے بدلے داو پر نہیں لگائیں گے، چین ہو روس یا امریکا پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے بلکہ یہی نہیں ہم ساری دنیا سے برابری کی سطح پر بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں