0

مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کی تردید کی ہے، حسان خاور


پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ مونس الہی اور مسلم لیگ ق کے لوگوں نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کرنے کی تردید کی ہے۔لاہور میں جشن بہاراں میلے کی مناسبت سے ترجمان پنجاب حکومت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران وضع دار سیاست دان اور مہمان نواز ہیں وہ بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، مونس الہی اور ق لیگ کے باقی لوگوں کی جانب سے بھی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن سے تعاون کی تردید کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1997 میں اس ڈیل کے ساتھ الیکشن ہوا کہ چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنایا جائے گا، جب وہ کامیاب ہوئے تو پھر ن لیگ نے چوہدری برداران کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور اقتدار حاصل کیا۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد شور کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، موسمی لوگ عمران خان کی دشمنی میں ایک اور اکٹھے ہوئے ہیں کیونکہ احتساب کا شکنجہ سخت ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں