0

وقت آنے پر تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے، شہباز شریف


لاہور: بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ لاہور میں ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی، شبہاز شریف نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی رابطے مزید تیز کردیے ہیں۔ اس حوالے سے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل لاہور پہنچے جہاں انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل اور شہبازشریف کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں