0

گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان، وفاقی وزرا کا اختلاف


اسلام آباد: پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی ہے، تاہم وفاقی وزرا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمت پر اختلاف کیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے سے وفاقی وزرا کے اختلاف سامنے آئے ہیں، پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے، جس پر اہم ترین وفاقی وزرا کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔وفاقی وزرا کا مقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں