0

عالمی ادارہ صحت پولیو کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا معترف


راولپنڈی: ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق کنٹونمنٹ جنرل اسپتال راولپنڈی میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو پولیو فری ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا جو خوش آئند بات ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں