0

چیچنیا کا روس کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان


ماسکو: روس کے پڑوسی ملک چیچنیا نے روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں فوج تعینات کردی ہے۔رائٹرز کے مطابق چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قدیروف کا یوکرین میں جاری فوجی تنازع سے متعلق روس کے شہر گروزنی میں سروس ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیچن جنگجو یوکرین میں تعینات کردیے گئے ہیں۔قدیروف نے مزید کہا کہ چیچن فوجیوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے روسی افواج آسانی سے یوکرین کے بڑے شہروں پر قبضہ کر سکتی ہیں، بشمول دارالحکومت کیف لیکن روسی فوج کی پوری کوشش ہے جانی نقصان کم سے کم ہو۔انہوں نے بتایا کہ یوکرینی ذرائع سے ملنے والی ہلاکتوں کی خبریں جھوٹی ہیں ابھی تک ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ روسی صدر (پوٹن) نے درست فیصلہ کیا اور ہم ان کے احکامات پر عمل کریں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں