0

اعلی تعلیم اور زبان میں مہارت سے ڈیمنشیا کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے، تحقیق


اوٹاوا: کینیڈین سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ کسی زبان پر خصوصی مہارت حاصل کرنے والے افراد کیلیے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے سال اسی طرح کی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ جو لوگ کم عمری سے تعلیم حاصل کرنا شروع کردیتے ہیں اور بڑے ہو کر پیچیدہ مہارت والے پیشے اختیار کرتے ہیں، انہیں ڈیمنشیا کا خطرہ دوسروں کی نسبت کم ہوتا ہے۔مزید پڑھیے: تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت سے ڈیمنشیا کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے، تحقیقیہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف واٹرلو، کینیڈا میں پروفیسر ڈاکٹر سوزین ٹیاس کی قیادت میں کی گئی ہے جس میں نن اسٹڈی (Nun study) کہلانے والے ایک طویل اور وسیع مطالعے سے حاصل شدہ معلومات سے استفادہ کیا گیا، جس کا آغاز 1986 میں ہوا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں