0

تحریک عدم اعتماد؛ مولانا فضل الرحمان کا آصف علی زرداری، نواز شریف سے رابطہ


اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے۔جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے دونوں رہنماں سے الگ الگ ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے مطلوبہ نمبر گیم پر اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ رہنماوں کے مابین وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ ملکی اور قومی امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپوزیشن کی پیشقدمی کے بارے تفصلات سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماوں نے موجودہ حکومت سیجلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اظہار اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں