0

خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی جلد پورا نیٹ ورک سامنے لے آئیں گے، بیرسٹر سیف


پشاور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نادراکی مدد سے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ساتھ ہی سہولت کاروں کا بھی پتا چل گیا ہے، 48 گھنٹوں میں پورا نیٹ ورک میڈیا کے سامنے پیش کردیں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پولیس حکام کے ہمراہ کوچہ رسالدار قصہ خوانی بم دھماکے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خودکش بمبار کی شناخت کرلی گئی ہے، پشاور بم دھماکا دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا، دو پولیس اہلکار مسجد کی سیکیورٹی پر تعینات تھے، پولیس پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں حالاں کہ پولیس ڈیوٹی پر تھی اور جانوں پر کھیل گئی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے بھی صوبے میں مہم جاری ہے اور پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، پشاور ہی میں جمعہ کے روز ہندوں کے تہوار کی وجہ سے مندروں کے باہر بھی پولیس اہلکار موجود تھے، انٹیلی جنس میں خامی ہوسکتی ہے الرٹ ضرورتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں