0

روس یوکرین تنازع، ٹک ٹاک نے پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کردیا


بیجنگ: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاستوں کے زیر کنٹرول میڈیا اداروں کی ویڈیوز پر لیبل لگانا شروع کررہا ہے تاکہ یہ علیحدہ سے واضح ہوسکیں۔کمپنی کی ایک نیوز پوسٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے پالیسی کو تیزی سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صارفین اگلے چند دنوں میں لیبلز کے ظاہر ہونے کی توقع کرسکتے ہیں۔ٹِک ٹاک کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے دی ورج کو بتایا کہ لیبل کم از کم کچھ روسی سرکاری میڈیا اکانٹس پر لاگو کیے جائیں گے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کون سے یا کتنے؟،تاہم ٹک ٹاک پر ایک روسی میڈیا آر ٹی کا ویری فائیڈ اکانٹ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں