0

پشاور دھماکے کے مزید 6 زخمی دم توڑ گئے، شہدا کی تعداد 63 ہوگئی


پشاور: کوچہ رسالدار دھماکے کے مزید 6 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 63 ہوگئی، 25 شہدا کی نماز جنازہ بھی ادا کرلی گئی۔
ایل آر ایچ کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں تاحال 37 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے مزید 6 زخمی توڑ گئے ہیں اور شہدا کی تعداد 63 تک پہنچ چکی ہے۔سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیاگزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا، مراسلہ ایس ایچ او خان رازق وارث خان کی مدعیت میں ارسال کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کیا گیا، اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں