0

اگر حکومت کی تعداد پوری ہے تو کل پارلیمان کا سیشن طلب کرے، مریم اورنگزیب


لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کوئی بیرونی سازش نہیں اگر حکومت کی تعداد پوری اور دم ہے تو اسپیکر کل ہی پارلیمان کا سیشن طلب کریں۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے اپنے اتحادی اور ممبران آپ پر عدم اعتماد کررہے ہیں، تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش نہیں بلکہ سازش وہ ہے جو آپ نے پاکستان کے خلاف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ملک کو تاریخی مہنگائی اور قرضوں میں ڈبو دیا، یہ کوئی بیرون ملک سازش نہیں آپکے اپنے مافیا کی چوری ہے۔ مریم اونگزیب نے کہا کہ آپ کی تقریر کا ہر لفظ عوام کو آپ کے جانے خوشخبری دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں