0

ترین گروپ میں مائنس بزدار فارمولے پر اختلاف، ایک رکن کا وزیراعلی کا ساتھ دینے کا اعلان


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر ترین گروپ کے ایک رکن خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار فیصلے کو مسترد کردیا جبکہ نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم سے کوئی مسئلہ نہیں جہانگیر ترین کی عزت اور وقار کو پی ٹی آئی میں ویسے ہی بحال کیا جائے تو بات بن سکتی ہے۔ ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری کی دیگر رہنماں اجمل چیمہ، صمصام بخاری سردار آصف نکئی، لالہ طاہر رندھاوا،عون چوہدری سمیت دیگر سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کسی ایک فرد کا تو ہوسکتا ہے سب کا نہیں، میں وزیر اعلی کے ساتھ کھڑا ہوں اور مائنس عثمان بزدار کو سپورٹ نہیں کرتا اور نہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ چھوڑ سکتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں