0

خنزیر کے دل کی پیوندکاری کروانے والا شخص دو ماہ میں چل بسا


ڈیویڈ بینیٹ خنزیر کے دل سے ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعد پچھلے کئی دنوں سے طبی مسائل کا شکار تھے تاہم آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر (UMMC) نے بتایا کہ عارضہ قلب میں مبتلا 57 سالہ ڈیویڈ جنہوں نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا منگل کی سہ پہر انتقال کرگئے ہیں۔اسپتال نے اپنے بیان میں کہا کہ مریض کی حالت کئی دن پہلے سے بگڑنا شروع ہو گئی تھی، ڈیویڈ کو، یہ واضح کرنے کے بعد بھی کہ وہ صحت یاب نہیں ہوں گے، خصوصی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی گئی۔ ہسپتال نے کہا کہ ڈیویڈ اپنے آخری وقت میں اہلخانہ کے ساتھ بات چیت کرنے میں کامیاب رہے۔ڈیویڈ پہلی بار اکتوبر میں ایک مریض کے طور پر UMMC میں آئے تھے اور انہیں زندہ رکھنے کے لیے دل اور پھیپھڑوں کی بائی پاس مشین پر رکھا گیا تھا۔ غیر معمولی دھڑکن کی رفتار کے باعث انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے غیر صحت مند قرار دیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں