0

فیس بک نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی کا آغاز کردیا


سان فرانسسو: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بہت سی تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس کی تصدیق ترقی یافتہ ممالک کے بعض صارفین نے کی ہے۔گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے فیس بک کا اپ ڈیٹ دیکھا ہے جس میں یوٹیوب کی طرح ڈارک موڈ دیکھا جاسکتا ہے اور نیوی گیشن کے ٹولز بائیں جانب دیکھے جاسکتے ہیں۔ لیکن اس تبدیلی کو لوگوں نے جھنجھٹ قرار دیا ہے۔ لیکن یہ فیس بک کا ری ڈیزائن ٹیسٹ بھی ہے۔واضح رہے کہ جی میل اور ٹویٹر کے ڈیسک ٹاپ ورژن بھی تمام ٹولز اور ایپ بائیں جانب ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ صارفین نے اسے منتشر لے آٹ قرار دیا ہیلیکن اب تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ ٹول پینل پھیل اور سکڑ سکتے ہیں جس سے اسکرین پر ان کی یلغار کم ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں