0

پاکستان عالمی اورعلاقائی امور میں چین کے کردارکواہمیت دیتا ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور مسز پینگ چن شو نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے، پاکستان اور چین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو پائیدار امن کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں