0

پولینڈ کی یوکرین کو طیارے دینے کی پیشکش پر امریکا نے ہری جھنڈی دکھا دی


واشنگٹن: پولینڈ نے یوکرین کو مگ-29 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اس کام کے لیے جرمنی میں امریکی ایئربیس کی خدمات مانگ لیں تاہم حیران کن طور پر امریکا نے ایئربیس دینے سے انکار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ نے یوکرین کو روس سے جنگ کے لیے سویت یونین ساختہ MiG-29 فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم طیاروں کو بحفاظت یوکرین پہنچانے کے لیے جرمنی میں امریکی ایئربیس کا استعمال کرنا ہوگا۔امریکا نے پولینڈ کی جرمنی میں امریکی فضائی اڈہ استعمال کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس تجویز سے پورے نیٹو اتحاد کے لیے سنگین خدشات پیدا ہوجائیں گے۔یوکرین کی فضائیہ کے بیڑے میں سوویت دور کے MiG-29 اور Sukhoi-27 جیٹ طیارے موجود ہیں جن کو اڑانے پر یوکرینی پائلٹس کو کمان بھی حاصل ہے اور انھیں تربیت کی ضرورت نہیں ہوگی اس لیے پولینڈ نے مگ 29 کی پیشکش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں