0

آرمی چیف نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، عمران خان


لوئر دیر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، میں انہیں ڈیزل نہیں کہتا لیکن عوام کہہ رہی ہے، تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں جو خود شکار ہوجائیں گے۔یہ بات انہوں نے لوئر دیر تیمر گرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے دوران عوام نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے جس پر عمران خان نے کہا کہ میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہیں، میں نے انہیں کہا کہ یہ نام میں نے نہیں عوام نے رکھا ہے، میں اب انہیں ڈیزل نہیں کہہ رہا لیکن عوام کہہ رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ انسان کو غیرت دیتا ہے، جب وہ خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا تو اسے عزت ملتی ہے، میں نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ آئندہ جھکوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں