0

بنتے ہوئے سیارے پر زندگی کے دو اہم مالیکیولز دریافت


چلی: یورپی ماہرینِ فلکیات نے تشکیل کے مرحلے سے گزرتے ہوئے ایک سیارے کے گرد ایسے دو اہم سالمات (مالیکیولز) دریافت کرلیے ہیں جو زندگی کی تخلیق سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔یہ سالمات ڈائی میتھائل ایتھر اور میتھائل فارمیٹ ہیں جن میں بالترتیب 9 اور 8 ایٹم ہوتے ہیں۔اگرچہ اب تک یہ دونوں سالمات مختلف ستاروں اور گرد و غبار کے وسیع و عریض خلائی بادلوں میں دیکھے جاچکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب انہیں کسی ایسے سیارے پر دریافت کیا گیا ہے جو ابھی بننے کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور فی الحال ایک چپٹی پلیٹ (ڈِسک) جیسی شکل میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں