0

میزائل تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا، بھارت


نئی دہلی: بھارتی وزارت دفاع نے میزائل پر افسوس کا اظہار کیا جو حادثی طور پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ 9 مارچ کو میزائل پاکستان کے شہر خانیوال کے ضلع میاں چنوں کے علاقے میں گرا، اس واقعے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مارچ 2022 کومعمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا، معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بھارتی وزارت نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن یہ بھی اطمینان بخش بات ہے کہ حادثے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں